نیویارک،30ستمبر(ایجنسی) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کو جانا ہوگا،نہیں تو وہ طاقت کے ذریعے اقتدار سے ہٹنے کے لیے تیار ہوجائیں۔انھوں نے شامی صدر کی حمایت سے متعلق روس کی نئی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
وہ نیویارک
میں سعودی عرب کے اتحادی ممالک کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے بشارالاسد کے داعش کے مقابلے میں دفاع کے لیے روس کی جانب سے ایک نیا اتحاد تشکیل دینے کی تجویز مسترد کردی ہے۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ دوسرے ممالک کو شام کے اعتدال پسند باغیوں کی حمایت میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ بشارالاسد کے پاس اقتدار چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ کار ہی نہ رہ جائے یا پھروہ فوجی آپشن کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔